ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیلتھنگڈی:پیر پھسل کر تالاب میں گرنے سے ایک شخص ہلاک

بیلتھنگڈی:پیر پھسل کر تالاب میں گرنے سے ایک شخص ہلاک

Sun, 06 Aug 2017 11:14:14    S.O. News Service

بیلتھنگڈی 5،؍اگست (ایس او نیوز) اپنے مویشی کے لئے چارہ جمع کرنے کی کوشش میں ایک شخص پیر پھسل کر تالاب میں گرگیا اور پانی میں ڈوبنے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق اس طرح ہلاک ہونے والے شخص کا نام ستیش اچاریہ (25سال) ہے۔ جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ باجیرے نامی گاوں کا ایک غیر شادی شدہ نوجوان تھا اوراپنے مویشی کاچارہ جمع کرنے کے لئے ایک سپاری کے باغ میں گیا ہوا تھا۔ وہاں پر موجود تالاب کے کنارے گھاس کاٹتے ہوئے اس کا پیر پھسل گیا۔ اورتالاب میں گرنے کے بعد وہ پانی سے باہر نکل نہیں سکا۔بعد میں فائر بریگیڈ کے عملے نے ستیش کی لاش تالاب سے باہر نکالی۔ پولیس نے معاملہ درج کرنے کے بعدلاش پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال میں بھیج دی۔


Share: